) وَمَا يَسۡتَوِى ٱلۡأَحۡيَآءُ وَلَا ٱلۡأَمۡوَٲتُۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُسۡمِعُ مَن يَشَآءُۖ وَمَآ أَنتَ بِمُسۡمِعٍ۬ مَّن فِى ٱلۡقُبُورِ (٢٢) إِنۡ أَنتَ إِلَّا نَذِيرٌ (٢٣) إِنَّآ أَرۡسَلۡنَـٰكَ بِٱلۡحَقِّ بَشِيرً۬ا وَنَذِيرً۬اۚ وَإِن مِّنۡ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيہَا نَذِيرٌ۬ (٢٤) وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدۡ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ وَبِٱلزُّبُرِ وَبِٱلۡكِتَـٰبِ ٱلۡمُنِيرِ (٢٥) ثُمَّ أَخَذۡتُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۖ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيرِ (٢٦) أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ فَأَخۡرَجۡنَا بِهِۦ ثَمَرَٲتٍ۬ مُّخۡتَلِفًا أَلۡوَٲنُہَاۚ وَمِنَ ٱلۡجِبَالِ جُدَدُۢ بِيضٌ۬ وَحُمۡرٌ۬ مُّخۡتَلِفٌ أَلۡوَٲنُہَا وَغَرَابِيبُ سُودٌ۬ (٢٧) وَمِنَ ٱلنَّاسِ وَٱلدَّوَآبِّ وَٱلۡأَنۡعَـٰمِ مُخۡتَلِفٌ أَلۡوَٲنُهُ ۥ كَذَٲلِكَۗ إِنَّمَا يَخۡشَى ٱللَّهَ مِنۡ عِبَادِهِ ٱلۡعُلَمَـٰٓؤُاْۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ (٢٨) إِنَّ ٱلَّذِينَ يَتۡلُونَ كِتَـٰبَ ٱللَّهِ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَـٰهُمۡ سِرًّ۬ا وَعَلَانِيَةً۬ يَرۡجُونَ تِجَـٰرَةً۬ لَّن تَبُورَ (٢٩)لِيُوَفِّيَهُمۡ أُجُورَهُمۡ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضۡلِهِۚۦۤ إِنَّهُ ۥ غَفُورٌ۬ شَڪُورٌ۬ (٣٠)
Nor are (alike) the shade and the sun's heat. (21) Nor are (alike) the living (i.e. the believers) and the dead (i.e. the disbelievers). Verily, Allâh makes whom He wills to hear, but you cannot make hear those who are in graves. (22) You (O Muhammad SAW) are only a warner (i.e. your duty is to convey Allâh's Message to mankind but the guidance is in Allâh's). (23) Verily! We have sent you with the truth, a bearer of glad tidings, and a warner. And there never was a nation but a warner had passed among them. (24) And if they belie you, those before them also belied. Their Messengers came to them with clear signs, and with the Scriptures, and the book giving light. (25) Then I took hold of those who disbelieved, and how terrible was My denial (punishment)! (26)See you not that Allâh sends down water (rain) from the sky, and We produce therewith fruits of varying colours, and among the mountains are streaks white and red, of varying colours and (others) very black (27) And likewise of men and Ad¬Dawâbb (moving (living) creatures, beasts), and cattle, of various colours. It is only those who have knowledge among His slaves that fear Allâh. Verily, Allâh is All¬Mighty, Oft¬Forgiving. (28) Verily, those who recite the Book of Allâh (this Qur'ân), and perform As¬Salât (Iqâmat¬as¬Salât), and spend (in charity) out of what We have provided for them, secretly and openly, they hope for a (sure) trade¬gain that will never perish. (29) That He may pay them their wages in full, and give them (even) more, out of His Grace. Verily! He is Oft¬Forgiving, Most Ready to appreciate (good deeds and to recompense). (30)
اور نہ چھاؤں اور دھوپ۔ (۲۱) اور زندے اور مردے برابر نہیں ہو سکتے الله جس کو چاہتا ہے سنوا دیتا ہے اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں (مدفون) ہیں۔ (۲۲) آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں۔ (۲۳) ہم ہی نے آپ کو (دین) حق دے کر خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی کہ جس میں کوئی ڈر سنانے والا نہ گزرا ہو۔ (۲۴) اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا (اور) ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے۔ (۲۵)پھر میں نے ان کافروں کو پکڑ لیا سو (دیکھو) میرا کیسا عذاب ہوا۔ (۲۶) (اے مخاطب) کیا تو نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ الله تعالیٰ نے آسمان سے پانی اتارا پھرہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگتوں کے پھل نکالے اور (اسی طرح) پہاڑوں کے بھی مختلف حصے ہیں (بعضے) سفید اور بعضے سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اور (بعضے نہ سفید نہ سرخ بلکہ) بہت گھیرے سیاہ۔ (۲۷) اور اسی طرح آدمیوں اورجانوروں اور چوپایوں میں بھی بعض ایسے ہیں کہ ان کی رنگتیں مختلف ہیں (اور) خدا سے وہی بندے ڈرتے ہیں جو (اس کی عظمت کا) علم رکھتے ہیں واقعی الله تعالیٰ زبردست بخشنے والا ہے۔ (۲۸) جو لوگ الله تعالیٰ کی تلاوت (مع العمل) کرتے رہتے ہیں اورنماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی ماند نہ ہوگی۔ (۲۹) تاکہ ان کو ان کی اجرتیں بھی پوری (پوری) دیں اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ (بھی) دیں بے شک وہ بڑے بخشنے والے قدردان ہیں۔ (۳۰)
No comments:
Post a Comment