Showing posts with label روزہ کی اہمیت اورفرضیت. Show all posts
Showing posts with label روزہ کی اہمیت اورفرضیت. Show all posts

Wednesday, 3 August 2011

روزہ کی اہمیت اورفرضیت

اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ایمان اورنماز و زکوۃ کے بعد روزے کادرجہ ہے۔
قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے۔
’’اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیاگیا ہے جیسے کہ تم سے پہلی امتوں پربھی فرض کیا گیا تھا تاکہ تم میں تقوی کی صفت پیدا ہو۔‘‘ (سورۃ البقرہ)

اسلام میں پورے مہینے رمضان کے روزے فرض ہیں اور جو شخص بلا کسی عذر اور مجبوری کے رمضان کا ایک روزہ بھی چھوڑ دے تو وہ بہت ہی سخت گناہ گار ہے ۔
ایک حدیث میں ہے:
’’ جوشخص بلا کسی معذوری اور بیماری کے رمضان کا ایک روزہ بھی چھوڑ دے ، وہ اگر اس کے بدلے ساری عمر بھی روزہ رکھے تو اس کا پورا حق ادا نہ ہوسکے گا۔‘‘
روزوں کا ثواب
روزے میں چوں کہ کھانے پینے اور نفسانی شہوت کے پورا کرنے سے اپنے نفس کو عبادت کی نیت سے روکا جاتا ہے اور اللہ تعالی کے واسطے اپنی خواہشوں اور لذتوں کو قربان کیا جاتا ہے ، اس لیے اللہ تعالی نے اس کا ثواب بھی سب سے نرالا اور بہت زیادہ رکھا ہے۔
ایک حدیث میں ہے:
’’بندوں کے سارے نیک اعمال کی جزا کا ایک قانون مقرر ہے اور ہر عمل کا ثواب اسی مقررہ حساب سے دیا جائے گالیکن روزہ اس عام قانون سے مستثنی ہے ۔ اس کے متعلق اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ بندہ روزے میں میرے لئے اپنا کھانا پینا اور اپنے نفس کی شہوت کو قربان کرتا ہے اس لیے روزہ کی جزا بندہ کو میں خود