Thursday 1 December 2011

خلفاءاربعہؓ کاایمان و خلافت حدیث شر یف سے:۔

آنحضرت ﷺ نے ايک ہی مجلس میں جن دس سعادتمندوں کو(جن کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے) جنتی ہونے کی بشارت دی يہ چاروں بزرگ ان میں سرفہرست ہیں۔ حضرت عبدا لرحمن بن عوف (المتوفی32ھ) فرماتے ہیں کہ


ان النبی ﷺ قال ابو بکرؓ فی الجنة وعمر ؓ فی الجنة وعثمان ؓ فی الجنة وعلی ؓ فی الجنة الحدیث (ترمذی ج2ص216ومشکوة ج 2ص566 و الجامع الصغیر ج1ص6 وقال صحیح واسراج المنیر ج1ص27وقال حدیث صحیح ورواہ ابن ماجة ص13 عند سعید ؓبن زید)

تحقیق سے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ابوبکر عمر عثمان اور علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہم جنت میں جائیں گے (بقیہ حضرات کے نام يہ ہیں: حضرت طلحہ، عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص، سعید بن زید اور ابو عبیدة بن الجراح رضی اﷲ تعالی عنہم)

اس صحیح حدیث سے حضرات خلفاءرابعہ ؓ کا جنتی ہونا ثابت ہے اور اسی پر اہل ایمان کا یقین ہے اورايک اور حدیث میں حضرتا خلفاءثلاثہؓ کو آنحضرت ﷺ نے جنت کی بشارت دی ہے ۔ چنانچہ حضرت ابو موسی (عبداﷲ بن قیس المتوفی52ھ) اشعریؓ فرماتے ہیں کہ میں ايک موقع پر دروازہ پر آپ کے دربان تھا کہ علی الترتیب حضرت ابوبکرؓ حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان ؓ آئے میں نے آنحضرت ﷺ کو ان کی آمد کی اطلاع دی اور ان کے لئے آپ سے اجازت طلب کی آپﷺ نے ان تنیوں میں سے ہر ايک کے لئے اجازت دی اور ساتھ ہی جنتی ہونے کی بشارت سنائی ۔ائذن لہ ، وبشرہ بالنجة (بخاری ج1ص519، ج2ص522) ان کو اجازت دو اور جنتی ہونے کی خوشخبری سناﺅ اورحضرت عثمان ؓ کے بارے میں فرمایا۔

انکو اجازت دو اورجنتی ہونے کی خوشخبری سناﺅ ان پر مصیبت بھی آئےگی۔


No comments:

Post a Comment