Monday 27 June 2011

دعائے یوسفؑ


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بے شک میرا رب جو چاہتا ہے
 اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ تدبیر ہو تی ہے۔وہ دانا اور حکمت والا ہے(۱۰۰)
اے میرے رب تو نے مجھے بادشاہت اور خوابوں کی تعبیر کا علم بخشا  
  اے آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت
 میں  میرا کارساز ہے۔  مجھے اس دنیا سے اپنی اطاعت میں اٹھانا اور
 آخرت میں اپنے نیک بندوں میں داخل کرنا۔ (سورہٗ یوسف ۱۲ آیت ۱۰۱)
 یہ حضرت یوسفؑ کی وہ شکرانے کی دعا ہے جو بعد از ایک آزمائش
 و صبر کہ اللہ نے انھیں کنویں سے غلامی، غلامی سے
 جیل اور جیل سے عزیزِ مصرکے مرتبہ پر فائز کردیا ساتھ ہی اپنے
 بچھڑے ہوئے باپ سے بھی ملوادیا

No comments:

Post a Comment