Thursday 20 October 2011

مختصر صحیح مسلم


دعا کے مسائلباب : دنیا میں جلدی سزا کی دعا کرنا مکروہ ہے۔1883 : سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کی عیادت کی جو بیماری سے چوزے کی طرح ہوگیا تھا ( یعنی بہت ضعیف اور ناتواں ہو گیا تھا )۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے استفسار فرمایا کہ تو کچھ دعا کیا کرتا تھا یا اللہ سے کچھ سوال کیا کرتا تھا؟ وہ بولا کہ ہاں ! میں یہ کہا کرتا تھا کہ اے اللہ ! جو کچھ تو مجھے آخرت میں عذاب کرنے والا ہے، وہ دنیا ہی میں کر لے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سبحان اللہ ! تجھ میں اتنی طاقت کہاں ہے کہ تو ( دنیا میں ) اللہ کا عذاب اٹھا سکے، تو نے یہ کیوں نہیں کہا کہ اے اللہ ! مجھے دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور مجھے جہنم کے عذاب سے بچا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے اللہ عزوجل سے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کو اچھا کر دیا

No comments:

Post a Comment